لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے عمران خان کی پیمرا کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی ۔عمران خان کی اجنب سے بیرسٹر احمد پنسوتا پیش ہوئے ۔رجسٹرار آفس نے پیمرا کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ ساتھ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا ۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ،بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاہ کوئی اور آپشن موجود نہیں ،عدالت نے پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں