امیتابھ بچن

امیتابھ بچن کا زخمی ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے حیدرآباد میں اپنی فلم پراجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ سب کا میرے لیے فکرمند ہونے اور اپنی نیک خواہشات کرنے کیلئے شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ میں آرام کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی دعاں سے اب پہلے سے بہتر ہوں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کل رات جلسہ میں ہولیکاجلائی گئی جبکہ میں آرام کررہا ہوں لیکن اس خوشی کے تہوار کے جشن کیلئے میری خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی یک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے کہ ہولی کے یہ رنگ سب کی زندگی میں بہار لے کر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں