مشیل اوباما

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں 30 منٹ تک روئی، مشیل اوباما

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں 30 منٹ سے زائد تک روتی رہی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشیل اوباما نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاوس میں بارک اوباما کے دور پر روشنی ڈالی اور آخری مرتبہ وہاں سے جانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔

مشیل اوباما نے کہا کہ وہ دن کئی حوالوں سے جذباتی تھا، ہم وہ گھر چھوڑ رہے تھے جہاں پر 8 سال سے رہ رہے تھے، ہمارے بچے اسی گھر کو پہچانتے تھے۔سابق خاتون اول نے کہا کہ ہم نے زیادہ وقت وائٹ ہاوس میں گزارا، اس دن ہم وہاں موجود لوگوں اور کام کرنے والوں کو الوداع کہہ رہے تھے جنہوں نے اس دوران ہماری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس سے نکلنے کے بعد جب جہاز میں سوار ہوئی اور اس کے دروازے بند ہوئے تو میں نے رونا شروع کردیا اور میں 30 منٹ تک روتی رہی۔یاد رہے کہ بارک اوباما 2009 سے 2017 تک امریکا کے صدر رہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 2017 سے 2021 تک امریکا کے صدر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں