قومی ادارہ صحت

ملک بھر میںکورونا وائرس کے 73نئے کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکورونا وائرس کے 73نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے73 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.43 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں