حامد حسن

سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے بالنگ کوچ مقرر

کابل (گلف آن لائن ) افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)نے سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، وہ شارجہ میں پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔حامد حسن نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38ون ڈے اور 25ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بالترتیب 59اور 35وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس موقع پر سابق کرکٹر حامد حسن نے کہا کہ دو دہائیوں سے کھیل سے وابستہ رہا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا تاہم ملک کی خاطر نئی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بالنگ کوچ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر فخر اور خوشی ہے، کوشش ہوگی ہمارے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی طرح فاسٹ بولنگ کا شعبہ بھی مضبوط کروں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 مارچ سے شارجہ میں شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں