قومی ادارہ صحت

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 7نئے کیس رپورٹ ،11مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 7نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4860 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے71افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 6 1.4 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے لاہور میں 866 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.73فی صد رہی ۔اسی طرح سے ملتان میں 218 ٹیسٹوں میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.38فی صد رہی جبکہ جہلم میں 283ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.35 فی صد رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں