اعظم نذیر تارڑ

خواتین کیلئے الگ پولیسنگ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے الگ پولیسنگ وقت کی ضرورت ہے، خواتین پولیس افسران گھر اور باہر تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کر سکتی ہیں۔ قومی خواتین پولیس کانفرنس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ خواتین کو بغیر کسی امتیاز اور ہراساں کیے کام کرنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ضروری ہے،

قومی خواتین پولیس کانفرنس کے شرکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قوانین کا نفاذ سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمیں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بیٹھنا ہوگا۔ہم قانون بنانے میں اچھے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد کرنے میں اچھے نہیں ہیں، کانفرنس سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی خطاب کیا اور ایسی تقریبات کو خوش آئند قرار دیاـ

اپنا تبصرہ بھیجیں