چیئرمین نجم سیٹھی

پی سی بی کے عہدیداروںنے قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ چھیڑ دی

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ چھیڑ دی ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نجم سیٹھی اور بورڈ کے چند اور عہدیدار بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں شاہین شاہ کو افعانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بنایا جارہا ہے اور بابر اعظم کو اچھی کارکردگی کے باوجود ریسٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا قومی کرکٹ کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا اور کرکٹرز کپتان بننے کے لئے گروپ بندی کرسکتے ہیں جیسا کہ 90کی دہائی میں ہوا تھا اگر یہ ہوا تو اس کا نقصان قومی کرکٹ کو پہنچے گا۔ سابق کرکٹرز نے پی سی بی کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گا، بابر اعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں