احمد آباد(گلف آن لائن) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالآخر 3 سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ سنچری اسکور کر ڈالی۔ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد میں 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 28 ویں اور انٹرنیشنل کیریئر کی 75 ویں سنچری تھی۔آسٹریلوی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 480رنز بناکر آئوٹ ہوئی، جواب میں بھارتی بیٹر نے بھی خوب جم کر بیٹنگ کی اور شبمن گل اور ویرات کوہلی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
بھارت نے آسٹریلیا کے 480 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 571 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے شاندار 186 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شبمن گل نے 128 رنز بنائے۔ویرات کوہلی نے 3 سال بعد ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے، ویرات نے آخری ٹیسٹ سنچری نومبر 2019 میں کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔