وزیر اعظم

ہم نے عمران خان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، وارنٹ گرفتاری عدالتوں نے نکالے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، وارنٹ گرفتاری عدالتوں نے نکالے ہیں، پوچھتا ہوں انتظامیہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، قانون خود حرکت میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری عدالتوں نے نکالے ہیں، پوچھتا ہوں انتظامیہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی، وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ کہتا ہے میں 72سال کا ہوں، ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیماری اور بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں، انہوں نے عدلیہ کے خلاف انتہائی مذموم گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں