عمران خان

گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ ،اصل مقصد اغواء اور قتل کرنا ہے’ عمران خان

لاہور (گلف آن لائن) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعوی محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغواء اور قتل کرنا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا ہے ، میں نے ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں