ڈاکٹر جاوید اکرم

تمام پوسٹ گریجوایٹس کومیڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزکرنے چاہئیں’ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(گلف آن لائن) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزمیں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پروائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور، شوکت علی جاوید، رجسٹرارڈاکٹرنادیہ نسیم، ڈاکٹرشمشیدناصر، پروفیسرڈاکٹرمیجرجنرل اسلم، ڈاکٹراکبرچوہدری، ڈاکٹرشہلاجاوید اوردیگرمہمانوں کے علاوہ طلباء وطالبات اوران کے والدین نے شرکت کی۔

رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹرنادیہ نسیم نے طلباء وطالبات کوکروائے جانے والے کورسزکے اغراض و مقاصدبیان کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کورسزمیں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزطلباء طالبات کو میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ میں کورسزکروانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔میڈیسن کی دنیامیں میڈیکل جرنلزم کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ریسرچ کسی بھی طبی درسگاہ کی پہچان ہوتی ہے۔طبی درسگاہوں کے طلباء وطالبات کو میڈیکل جرنلزم کی ٹیکینکس آنی چاہیئں۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کوکمیونیکیشن کی ٹیکنیکس کاپتہ ہوناچاہئیے۔کسی بھی واقعہ بارے ایک ڈاکٹرکو عوام تک ذمہ دارانہ معلومات پہنچانی چاہئیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیاکاتیسرابڑاملک بننے جارہاہے۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن نے لاہورمیں کامیاب چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کروائی ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ٹوبیکوکمپنی کے ساتھ سگریٹ نوشی کے نقصانات میں کمی لانے کیلئے ایک ریسرچ پراجیکٹ کررہے ہیں۔ تمام پوسٹ گریجوایٹس کومیڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزکرنے چاہئیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی رینکنگ بڑھانے میں ڈاکٹر نادیہ نسیم نے بنیادی کرداراداکیاہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے طلباء و طالبات کو میڈیکل ایڈیٹنگ اورمیڈیکل جرنلزم فارایڈیٹنگ کے کورسزمکمل کرنے اورسرٹیفکیٹس کی تقسیم کیلئے شاندارتقریب کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباد دی۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھورنے کہاکہ ہم میڈیکل جرنلٹس بناناچاہتے ہیں۔ پروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھورنے ہمیشہ رہنمائی کرنے پرنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کاشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں