اسد عمر

عمران خان حساس نیچر کی باتیں شیئر کرتے ہیں ، پوری بات نہیں بتاتے، اسد عمر

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حساس نیچر کی باتیں شیئر کرتے ہیں لیکن پوری بات نہیں بتاتے۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتا البتہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہنیوں سے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کرلیتے ہیں لیکن ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔اسد عمرنے کہا کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن سوچ نہیں بتاتے، ان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں