اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے وہ ملک میں فساد چاہتاہے،ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جانا چاہیے۔ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہا کہ زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئرکروادیا گیا ہے،آئی جی پنجاب تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ زمان پارک میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس آج بھی غیرمسلح ہوکر زمان پارک گئی، زمان پارک میں پولیس پرفائرنگ کی گئی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ زمان پارک میں ایک بارتوہرچیزکلیئرہوگئی ہے، پولیس کا مقصد کسی شخص کونقصان پہنچانا نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں، اسکا مائنڈسیٹ سامنے آگیا۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تمام مقدمات میں عمران خان اور قیادت کو نامزد کیا جائے گا