جمشید چیمہ

چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا ‘ جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا ہے ، پرچون میں آٹا150روپے کلو پر بھی نہیں مل رہا ، مفت آٹا دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں سے سوال ہے کیا کچن آئٹم میں صرف آٹا ہی آتا ہے عوام باقی لوازمات کہاں سے لائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 75سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح 46 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور شہباز شریف کے اپنے بقول ابھی مہنگائی میں مزید اضافہ ہونا ہے ۔ ملک میں پیٹرول کی کھپت اورمشینری کی درآمد بالترتیب 46 اور 5 فیصد کم ہوچکی ہے جس کا مطلب ہے ہماری معیشت گروتھ نہیں کر رہی جس کا خمیازہ بیروزگاری کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ چور ٹولہ مسلط ہے اس لئے دوست ممالک بھی اب مدد کرنے یا کسی طرح کی گارنٹی دینے سے انکار ی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکا اور عوام کو درپیش مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے زمان پارک میں ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں