نارووال ( گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیابھرکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نسل کوہرصورت تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا، تعلیم کے بغیر کسی صورت ترقی ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ تعلیم ایک زیورہے جسے کوئی چرانہیں سکتا،علم کے بغیرانسان نامکمل ہے،دنیابھرکے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نسل کوہرصورت تعلیم سے روشناس کراناہوگاکیونکہ تعلیم کے بغیر کسی صورت ملک ترقی نہیں سکتا۔
ا نہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالجزبرائے خواتین کاشمارپنجاب کے بہترین کالجز میں کیاجاتاہے،جہاں سے سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کرکے مختلف پربڑے بڑے عہدوں پرفائزہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کی استاتذہ کرام نے جس محنت ایمان داری اورلگن سے طالبات پر محنت کی ہے وہ قابل ستائش عمل ہے۔