ڈاکٹر شاہد صد یق

حکمرانوں نے عوام کیلئے دووقت کی رو ٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ مفت آٹا کیلئے قطاروں میں لڑائی جھگڑے ، خواتین کا زخمی ہو نا کر پٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،پی ڈی ایم ٹو لے کے پا س عوامی خزانہ لو ٹنے کے علاوہ عوام کی فلاحی و بہبو د کا کو ئی منصو بہ نہیں ہے،مفت آٹا کیلئے قطاروں میں لڑائی جھگڑے ، خواتین کا زخمی ہو نا کر پٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس کے ذمہ دار یہ پی ڈی ایم والے ہیں جنہوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آٹے کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں روز لڑائی جھگڑے ، خواتین کا زخمی ہونا اس کرپٹ حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، عمران خان ہی عوام کے حقیقی معنوں میں مسیحا ہیں ، اس کرپٹ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور بچہ بچہ مقروض کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری الیکشن ہی اس نظام کو درست کرنے کا حل ہے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی پورے ملک سے کلین سویپ کریگی اور عمران خان ایک بار پھر پوری قوت سے وزیر اعظم بنیں گے ، انہوں نے کہا کہ ان نام نہاد گیارہ بڑی پارٹیوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، انہیں عوام کی پریشانیوں اور محرومیوں کا رتی برابر بھی اور اک نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں