خالصتان کے نعرے

لندن، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے خالصتان کے نعرے

لندن(گلف آن لائن)لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑگئی۔

مظاہرے کا اہتمام فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن اور سکھ یوتھ تنظیموں نے کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرے میں سکھ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر خالصتان کی تحریک کو نہیں دبایا جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں