اینڈریو فلنٹوف

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کی سیریز کی فلم بندی روک دی گئی

لندن (گلف آن لائن) انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کی سیریز کی فلم بندی روک دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلم بندی اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کے حادثے کی وجہ سے روکی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ہم جائزہ لیں گے کہ اس سال کے آخر میں کام کیسے دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف کی کار کو حادثہ سیریز کی عکس بندی کے دوران گزشتہ دسمبر میں پیش آیا تھا۔اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں