عمر گل

کم سکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جو خوش آئند ہے’ بولنگ کوچ عمر گل

شارجہ (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کم اسکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جوخوش آئند ہے۔گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئے ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پلیئرز کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں