شاہ محمود

انتخابات کیلئے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے: شاہ محمود

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں لیکن حکومت کی نیت میں خلل ہے۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، ہم پر امید ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، جو بہانہ بنایا جارہا ہے وہ کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کے لیے ہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کا انکارکیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2 ہزار کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات سے کتراتے نہیں مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے، ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار، ہم انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، سینیٹ میں اسحاق ڈارکے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں