سعید غنی

سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کی مئیرشپ کا تقاضہ کر رہا ہے،سعید غنی

اسلام آباد (گلف آن لائن) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی وزیرمحنت سندھ سعید غنی نے سراج الحق کے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کی مئیرشپ کا تقاضہ کر رہا ہے، ہم کراچی کی مئیرشپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں درخواستیں دیتی رہی کہ مختلف یوسیز کے پلنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے۔

جب گنتی ہوتی ہے تو جماعت اسلامی شور مچاتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لئے ہیں۔ اگر ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔ پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔ آج پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ککھ بھی نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں