شیخ رشید احمد

ملک کو فتح اور ڈالر دو سو کرنے والے بتائیں کہ قوم کہاں کھڑی ہے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو فتح اور ڈالر دو سو کرنے والے بتائیں کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔ عوام سے توجہ ہٹائی جارہی ہے آئی ایم ایف ختم ہوگیا جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا، ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جارہا ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے مل کر نئے انتخابات کرائیں۔ ملک میں استحکام آئے گا اور بہتری آئے گی۔ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ادارے اور فوج ہمارے ہیں۔ ملک کو بچانا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے انشاءاﷲ پاکستان بچ جائے گا۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ پاگل ہوگیا ہے رانا ثناءاﷲ اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔ رانا ثناءاﷲ خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے۔ اس سے قبل رانا ثناءاﷲ نے منہاج القران کی حاملہ خواتین کا قتل کیا رانا ثناءاﷲ بچ نہیں سکے گا وہ اﷲ کی پکڑ میں ائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں