خرطوم (گلف آن لائن)جنوبی سوڈان میں پاکستان کے امن دستے دوسال قبل تعمیر کئے گئے سینکڑوں کلومیٹر پشتوں کو دوبارہ مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ ملک میں لوگوں کوسیلاب کے دوران مٹی کے تودوں سے بچایا جاسکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ2021 میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھناشروع ہوئی تو پاکستانی انجینئرز نے سینکڑوں کلومیٹر پشتے تعمیر کرنے کا کام سنبھالا اور سیلابی پانی کو روکنے کے لیے عارضی دفاعی ڈھانچہ تعمیر کیا۔