عدنان سمیع خان

زندگی میں اذان جیسے بیٹے کا ہونا خوش قسمتی ہے، عدنان سمیع خان

ممبئی (گلف آن لائن)پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔عدنان سمیع خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹے اذان کے بارے میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اذان میری زندگی کا حصہ ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ بہت اچھا کام کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی تربیت بہت اچھی ہوئی ہے تو میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ہر چیز کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں جوکہ اس نے مجھے عطا کی اور خاص طور پر اس لیے کہ مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں