بینی گینٹز

نیتن یاہو سے نیک نیتی سے بات کرنے کے لیے کنیسٹ میں واپس جائیں گے،سابق اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب (گلف آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے معاملے کو کنیسٹ کے نئے سیشن میں منتقل کرنے کے اعلان کے بعد احتجاج کرنے والے رہ نمائوں نے نیتن یاھو کا بیانیہ مسترد کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالتی اصلاحات کے مخالف رہ نمائوں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی ترامیم کو ملتوی کرنا بعد میں آمریت کو دوبارہ مسلط کرنے کی چال ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم احتجاج کی خاطر سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

تاہم سابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے نیتن یاہو کی تقریر کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطرف وزیر دفاع یو آو گیلنٹ کی عہدے پر بحالی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کنیسٹ میں واپس جائیں گے اور نیتن یاہو سے نیک نیتی سے بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں