لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ الیکشن ملتوی کر کے حکومت جمہوری نظام سے فرار چاہتی ہے،پی ڈی ایم جماعتو ں کوسیا سی میدان میں اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ انتخابات نہیں چاہتیں،محض اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم حکومت جمہوری نظام پر مسلسل حملہ آور ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے لوگو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔
انہو ں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی سپرمیسی کو دا پر لگانے والے نا اہل حکمران اپنے مدت حکمرانی کو طول دینے کیلئے چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کرکے سابقہ ڈکٹیٹر کی طرح عدلیہ پر قدغن کے مرتکب ہو رہے ہیں معزز چیف جسٹس صاحب اپنے فیصلے پر ڈٹے رہیں تاکہ آئین کو حکمرانوں کی لونڈی بنانے سے بچایا جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امپور ٹڈ حکومت نے ملک کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے اوراپنے اقتدار کو بچانے کیلئے طرح طرح کے حر بے استعمال کررہے ہیں عوام مہنگا ئی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں اورنااہل حکمران اقتدار بچانے کیلئے آ ئین اور قانو ن سے مسلسل کھیل رہے ہیں ، پی ڈی ایم حکومت جو مر ضی کر یں انتخابا ت میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے عوام ووٹ کی طا قت سے آ ئین اور قانون سے کھلوڑ کرنے والے کو عبر ت کا نشان بنا دیں گے۔