قصور(گلف آن لائن) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور میں خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ داخلہ لینے والے طلباء کو ٹرانسپورٹ ،یونیفارم اور مفت کتابیں بھی فراہم کی جائینگی۔ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور مس نورین غفور کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی بچوں کو ماہانہ 800روپے وظیفہ 70فیصد حاضری کیساتھ اور سپیشل بچوں کو بولنے کی مہارتیں فری سکھائی جائینگی ۔
ہمارا مشن بچوں کو خود اعتماد ی میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں معاشرے کا فعال رکن بننے کے قابل بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کونسلنگ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے ۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار اپنے بچے کو گھر میں رکھنے کی بجائے گورنمنٹ ایجو کیشن سینٹر نیو بس ٹرمینل نیو سٹی سوسائٹی ہائوس نمبر F-2قصور میں داخل کروائیں تا کہ اسپیشل بچے تعلیم و تربیت کے بعد وہ معاشرے کا کار آمد شہری بن سکیں ۔