عمران خان

حکومت کیساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا،بات چیت ہوئی تو پارٹی کے دیگر اراکین کرینگے،عمران خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے ،اگر بات چیت ہوئی تو پارٹی کے دیگر اراکین کریں گے،جن کو چور اور کرپٹ کہتا ہوں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 روز میں انتخابات ہیں، ابھی انتخابات نہیں ہوئے تو اکتوبر میں انتخابات کے امکانات کم ہیں،اگر مذاکرات ہوئے تو صرف الیکشن کے معاملے پر ہوں گے، انتخابات کی طرف نہیں جاتے تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں تاہم انتخابات پر بات کرنے کو تیار ہوں، اپنے مفادات کے لئے سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا نواز شریف کی پرانی روش ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہے کہ ملک میں آئین و قانون ختم ہوگیا لیکن پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ہماری نشستیں جان بوجھ کر کم کی گئیں تاکہ کنٹرول کیا جا سکے۔عمران خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے لوگوں کو کون لے کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں