شیری رحمن

ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق جاری سماعت پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں الگ الگ الیکشن ہونے سے بحرانی کیفیت بنتی ہے، جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے، اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اعلی عدالتوں کو متنازع کیا جائے، ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جج کے فیصلے پرمل بیٹھ کر سوچیں گیکیا کرنا ہے، ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں