شیخ رشید احمد

رجسٹرارکوہٹانا،سوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رجسٹرارکوہٹانا،بنچ بنانا،سوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے، ایک طرف ججزکے بائیکاٹ کااعلامیہ جاری کرتے ہیں دوسری طرف عدالت میں دلائل دینے کی بھیک مانگتے ہیں۔قوم پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے سڑکوں پرآگئی توہرچیزبکھرجائیگی۔شریفوں زرداریوں کاقبضہ مافیاعوام کے انتقام کے لئے تیاررہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہ ہوئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا۔ ریاست عوام کا نام ہے اور ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سال میں غریب آٹے کی موت کی لائن میں لگا ہے یاآئی ایم ایف کی شرائط پر گھٹنے کے بل لیٹا ہے۔نواز شریف کہتا ہے3ججوں کے فیصلے سے ڈالر500روپے ہوجائیگا۔بلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے۔شہبازشریف کہتا ہے 3ججوں کا فیصلہ منظور نہیں پھرشہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آئیگااورگھرجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں