بابر اعوان

پاکستان کا اس وقت کا معاشی موسم لوگوں کے لیے قاتلانہ ہے، بابر اعوان

اسلام آباد (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا اس وقت کا معاشی موسم لوگوں کے لیے قاتلانہ ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ ایمرجنسی آسکے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے سوال کیا ہے، اس میں سب سے مشکوک اور غیرآئینی کردار الیکشن کمیشن کا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن پر آئی جی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی رائے بھاری ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پر حملہ آور تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں