بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر لیانگ نان نے کہا ہے کہ چین میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کی ہفتہ وار تعداد گزشتہ ہفتے 2,021 تک پہنچ گئی جوکراؤن وائرس انفیکشن “کلاس بی” کے نفاذ سے پہلے کی ہفتہ وار تعداد سے 4.2 گنا زیادہ ہے۔ یہ 2019 میں وبا سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 26.5 فیصد تک کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے پہنچنے والے ممالک اور خطوں کی تعداد اٹھاون ہو گئی ہے جو وبا سے پہلے کی سطح کے تقریبا 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
لیانگ نان نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2023 کےشروع ہونے والے موسم گرما اور خزاں کے فلائٹ سیزن میں، چینی اور غیر ملکی ایئر لائنز چین کی بین الاقوامی ہوا بازی کی پیش گوئی کی بنیاد پر نقل و حمل کی صلاحیت کو فعال طور پر ایڈجسٹ اور ترتیب دیں گی، اور بین الاقوامی مسافر پرواز کے منصوبوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں گی۔ کل 28 ملکی ایئر لائنز اور 88 غیر ملکی ایئر لائنز ملک سے 62 ممالک اور خطوں کے 123 شہروں کے روٹس پر ہفتہ وار 5,290 راؤنڈ ٹرپ پروازوں کا بندوبست کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔