فوجی امداد

امریکہ یوکرین کو مذید 2.6بلین ڈالر کی نئی فوجی امداد فرہم کرے گا

واشنگٹن(گلف آن لائن )امریکہ یوکرین کو مذید 2.6بلین ڈالر کی نئی فوجی امداد دے گا،امریکی وزارت خارجہ اور دفاع نے نئی فوجی امداد کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو 2ارب 100ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین سیکیورٹی انیشیٹو (USAI)کے تحت فراہم کی جائے گی اور 500ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین کو دی جائے گی،امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون)نے اس امداد کی تفصیلات پریس کے ساتھ شیئر کی ہیں ،اس امدادی پیکج کے ساتھ 24فروری 2022کو یوکرین اور روس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، امریکہ یوکرین کو 35.1بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں