'ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام متحد ہوکر پی ڈی ایم قابض ٹولے کیخلاف جدوجہد کریں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ عوام متحد ہوکر پی ڈی ایم قابض ٹولے کیخلاف جدوجہد کریں،سپر یم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی جیت ہے، حکومت کی الیکشن سے فرار کی کو ششیں ناکام ہوگئیں، الیکشن کرائیں یا نہ کر ائیں دونو ں صور تو ں میںپی ڈی ایم کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو گئی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نفرت کے بیج بورہی ہے،پی ڈی ایم نے ملک میں ایک ہیجان پیدا کر دیا ہے،حکومت دہشتگردوں کے بجائے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے،عمران خان آ ئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے کندھے پر کسی کو بندوق چلانے نہ دیں۔

جن ججز نے حکومت قائم کی انہی کے اوپر حملے کیے جا رہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے لیے خوش آئند ہے، پی ڈی ایم حکومت اپنی ضد میں عد لیہ کونشا نہ بنانے کی بجائے سیا سی میدان میں آئے اورانتخابا ت میں حصہ لے ۔ پنجاب کے انتخابات میں پی ڈی ایم کا مکمل صفایا ہو جائے گا ان شا ء اللہ پی ٹی آئی وا ضح اکثر یت سے پنجاب میں کلین سو پ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں