فواد چوہدری

پولیس تشدد اور جلائو گھیرائو کیس،فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری

لاہور (گلف آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس پر تشدد، جلائو گھیراو کے مقدمہ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چودھری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 13اپریل کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں