ڈاکٹر جاوید اکرم

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعوے نہیں حقیقی معنوں میں یقینی بناناہوگا’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پرووائس چانسلر پروفیسرکامران، پروفیسرمنزہ، پروفیسرنورین اکمل،پروفیسرمنزہ قیوم،پروفیسربلقیس شبیر،پروفیسرشمسہ،پروفیسرنوید،اسسٹنٹ پروفیسرحافظ ڈاکٹرشاہدلطیف،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹریحییٰ گلزاراور بل گیٹس فاؤنڈیشن سے ڈاکٹرنعیم مجیدنے بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اپنے خطاب میں نگران صوبائی وزراء صحت کی آمدپرشکریہ اداکیااور صحت کے عالمی دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرکو یادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میںکہاکہ پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے ہمیشہ صحت سے متعلق اہم موضوعات پر سیمینارزکاانعقادکرکے عوام میں آگاہی پھیلائی ہے۔7اپریل پوری دنیامیں صحت کا عالمی دن منایاجاتاہے۔ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہاکہ صحت اللہ پاک کی ایک انمول نعمت ہے۔

صحت کی سہولیات کی فراہمی ہرانسان کا بنیادی حق ہے۔ایک صحت مندانسان ہی صحت مندزندگی گزارسکتاہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعوے نہیں حقیقی معنوں میں یقینی بناناہوگا۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے اگلے بیس سال بعد دنیاکاتیسرابڑاملک ہوگا۔پاکستان کی عوام کو آبادی کے لحاظ سے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سیلف میڈیکیشن انتہائی خطرناک عمل ہے۔تحقیق کے مطابق پاکستان کی 29فیصدآبادی شوگرکی بیماری کا شکارہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیں اپنے انفراسٹرکچرکوبہترکرناہوگا۔ہمیں صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھنے کیلئے صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا۔اللہ پاک نے رمضا ن المبارک کا مہینہ ہمیں اپنالائف سٹائل تبدیل کرنے کیلئے تحفہ دیاہے۔ہماری نوجوان نسل میں دل کی بیماریاں،کینسراور دوسری مہلک بیماریاں بہت جلدجنم لے رہی ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ حکومت ہر سرکاری میڈیکل یونیورسٹی کے ہرطالب علم کی تعلیم پر ایک کروڑروپے سے زائد کی رقم خرچ کررہی ہے۔

بیماریوں سے لڑنے کی بجائے بیماریوں کی روک تھام پرکام کرنازیادہ اہم ہے۔صوبائی وزیر صحت نے صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینارکے انعقادپروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو مبارکباددی۔نگران صوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصرنے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ہم کوئی سیاسی لوگ نہیں ہیں اس لئے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہاہے۔ڈاکٹرجمال ناصر نے کہاکہ محکمہ صحت میں میرٹ پربھرتیوں کویقینی بنانے کیلئے میکنزم بنایاجارہاہے۔

عام آدمی تک صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی میں صرف ایک انسان کی نیک نیتی ہی کافی ہوتی ہے۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اہم کرداراداکیاہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ میڈیکل فیلڈمیں اپنی گراں قدرخدمات سرانجام دیتی رہے گی۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں نگران صوبائی وزراء صحت،تمام فیکلٹی ممبران اور عالمی ادارہ صحت سے آئے مہمانوں کی آمدپراُن کاشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں