تل ابیب (گلف آن لائن )اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے تحت چلنے والے کئی تربیتی مراکز پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ۔
غزہ میں زوردار دھماکوں کی اطلاع دی ہے جب کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی پروازوں سے غزہ کی پٹی کی فضا گونج اٹھی ۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر اسرائیلی ائر فورس کے حملوں کے آغاز کی تصدیق کی۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں اعلان بتایا کہ اس کے جنگی طیاروں نے کچھ دیر پہلے شمالی غزہ میں بیت حانون اور جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال سرنگ کو نشانہ بنایا۔ شمالی اور وسطی غزہ کی پٹی میں ہتھیار تیار کرنے والے تیار کرنے والے دو خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری گذشتہ دنوں حماس کی جانب سے کی جانے والی سکیورٹی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے ہونے والی تمام “دہشت گردانہ سرگرمیوںکا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔ان حملوں کے آغاز سے قبل غزہ کے مسلح دھڑوں نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور پوری قوت سے جواب دینے کے لیے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے گا۔