حسان نیازی

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

لاہور (گلف آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں