سونے کی قیمت

مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

کراچی(گلف آن لائن) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، تاہم اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 214600 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 183985 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں