سٹورمی ڈینیئلز

ٹرمپ میرے معاملے میں جیل کے مستحق نہیں، سٹورمی ڈینیئلز

واشنگٹن (گلف آن لائن )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ سے متعلق مرکزی کردار فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے کہا ہے کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے دی گئی رقم چھپانے کی وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حق دار بنتے ہیں۔

چوالیس سالہ سٹورمی ڈینیئلز نے غیرملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے خلاف ٹرمپ کے جرائم ان کو جیل بھیجنے کے لائق ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے دیگر چیزیں ہیں جن میں اگر وہ قصوروار پائے گئے تو یقینا جیل کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں