عمران خان

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی 11 اپریل کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد(گلف آن لائن) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا۔ عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے۔

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا مرکزی کیس 29 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہے اور الیکشن کمیشن نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں