یونیسکو ہیڈ کوارٹر

اقوام متحدہ، چینی زبان کے دن کی نقاب کشائی کا یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں انعقاد

اقوام متحدہ (گلف آن لائن) اقوام متحدہ کے 2023 میں چینی زبان کے دن کی نقاب کشائی یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں ہو ئی. اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور سی ایم جی کے تیسرے اوورسیز ویڈیو فیسٹیول کے تھیم سانگ کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، یہ گانا پہلی بار فرانس کے شہر پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں پیش کیا گیا۔پریمیئر نشستوں سے پر تھا اور اسے مقامی سامعین سے خوب پذیرائی ملی ۔

اس سال اس سرگرمی کے دوران چینی زبان سے محبت کرنے والے اور پوری دنیا میں اسے سیکھنے والے دوستوں سے ویڈیو ورکس کو جمع کیا جائے گا تاکہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ فوائد پر مبنی شاہراہ ریشم کی روح کو آگے بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں