'ڈاکٹر شاہد صد یق

امپور ٹڈ حکومت نے ہر لحا ظ سے ملک کو کمزورکردیا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ امپور ٹڈ حکومت نے ہر لحا ظ سے ملک کو کمزورکردیا ہے،چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطا لبہ کرنیوالے ملک میں آ ئین اور قانون کی بجائے اپنی حکمرانی چاہتے ہیں،ایک سا ل میں پی ڈی ایم حکومت نے مہنگا ئی کی نئی تاریخ ر قم کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پور ی قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس سے سیاسی مخالفین خوفزدہ ہوکر الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیںانتخابات جمہوری عمل ہے اور اس عمل کے بعد ہی عوامی نمائندوں کا چنائو ممکن ہے پی ڈی ایم کا الیکشن سے بھاگناانکی واضح شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی طاقت کے بل بوتے پر مضبوط ترین چٹان کی مانند ہوچکی ہے پی ڈی ایم نے عمران خان کے بغض میں اداروں کی عزت ،تکریم تک کو دائو پر لگادیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے ایک سا ل میں مہنگا ئی کے نئے ریکار ڈ قا ئم کیے ہیں اسی و جہ سے پی ڈی ایم حکومت اپنے خلا ف عوامی نفر ت کو دیکھتے ہو ئے مسلسل انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں