ڈالر

غیرملکی سرمایہ کاروں نے 8 ماہ کے دوران منافع کی مدمیں 225.1 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے

مکوآنہ (گلف آن لائن)پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں جاری مالی سال کے پہلے8 ماہ میں 225.1 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 188.1 ملین ڈالر اورپورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 36.9 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 1.146 ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیاتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 1.037 ارب ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 108.6 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں