چینی کی قیمت

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری

لاہور / کراچی(گلف آن لائن) ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔لاہور میں 110 سے 120روپے، فیصل آباد میں 135، کراچی، کوئٹہ 130 اور پشاور میں 125 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مزیدبراں مہنگی چینی اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ کین کمشنر نے شوگر ملز سے تفصیلات مانگ لیں۔ تحقیقات کی جائے گی کہ اسمگلنگ میں کون سے ملز مالکان و ڈیلرز ملوث ہیں؟

واضح رہے اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان جا چکی ہے جہاں 200 روپے کلو جبکہ یہاں 130 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ 25 روپے فی کلو قیمت بڑھنے سے ملز مالکان کو 115 ارب روپے کا فائدہ ہوا،یہ رقم عوام کی جیبوں سے نکلی۔

ادھر بارڈر فورسز بھی اسمگلنگ روکنے میں ناکام رہیں، اس سے پہلے لاکھوں ٹن آٹا اور چاول افغانستان جا چکا ہے۔ پاکستان میں آٹے، چاول، چینی کی مہنگائی اور قلت کی وجہ افغانستان کو اسمگلنگ بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں