سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی(گلف آن لائن ) سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیانجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 2002 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 217700 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2656 روپے بڑھ کر 186643 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں