'ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم ٹولہ ملک میں اپنی بادشاہت چاہتا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹولہ ملک میں اپنی بادشاہت چاہتا ہے، جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کے دور میں سپر یم کورٹ پر لشکر کشی کرنے والے آ ج پھر اسی روش کا مظاہرہ کر رہے ہیں،پارلیمنٹ کے 42ارکان پر مشتمل دستخطوں کی قرار دار سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تیرہ کا ٹولہ اعلی عدلیہ کے خلاف جس طرح کی سازش کر رہا ہے اس سے نظا م انصاف کی چولیں ہل گئی ہیں، پی ٹی آئی ماتحت سے لے کر اعلی عدلیہ تک جامع اصلاحات چاہتی ہے جس کا مقصد نظام انصاف کو مضبوط کرنا ہے جبکہ چوروں کا ٹولہ اپنے مفادات کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کر رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں