،کرن جوہر

کرن جوہر کا اقربا پروری کے الزامات پر ردِعمل

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر پچھلے کچھ عرصے سے اقربا پروری سے متعلق ہونے والی بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر پیغام شیئر کیا ہے، جسے پڑھنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے خود پر لگائے گئے تمام تر الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ لگا لو الزام، ہم جھکنے والوں میں سے نہیں، جھوٹ کے بن جاو غلام، ہم بولنے والوں میں سے نہیں، جتنا نیچا دِکھاو گے، جتنے آروپ لگاو گے، ہم گرنے والوں میں سے نہیں، ہمارا کرم ہماری وجے ہے، آپ اٹھا لو تلوار، ہم مرنے والوں میں سے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں