'ڈاکٹر شاہد صد یق

تجر بہ کارو ںنے ملک میں مہنگا ئی کے نئے ریکار ڈ قائم کیے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنما ،امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ تجر بہ کارو ںنے ملک میں مہنگا ئی کے نئے ریکار ڈ قائم کیے، عوام کو آٹے کی لائنوں میں لگا کر انہیں شرم،غیرت نہیں آئی،پاکستانی عوام کی آخری امید عمران خان ہی ہے،پی ڈی ایم کا ایک سال مہنگائی ، معاشی بدحالی ، سیاسی عدم استحکام کا سال ثابت ہو۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے گز شتہ سال پاکستان کے لیے مہنگائی ،معاشی بدحالی،تباہی ،افراتفری،سیاسی عدم استحکام ،چوروں کو کھلی چھٹی دینے کاسال ثابت ہوا ہے،پاکستان جس کے معاشی زاویے اونچا ئی کی طرف عمران خان کے دور میں جارہے تھے ،فارن ریزرو 19ارب ڈالر کے تھے آج ایک سال میں معاشی لحاظ سے نچلی سطح پر آگیا ہے۔

فارن ریزرو صرف 2 ارب ڈالر پر موجودہیں وہ بھی سعودی عرب ،چین اور یو اے ای سے مانگے تانگے ہیں۔آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے کیا ٹیکے بلکہ بالکل لیٹ گئے ہیں لیکن پھر بھی دنیا آپ کی بات پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹو لے کے پا س عوام کی فلاح بہبود کا کو ئی منصو بہ نہیں ایک سا ل میں تاریخی مہنگا ئی کر کے امپور ٹڈ حکومت نے عالمی ریکار ڈ قائم کردیا ہے، عوام نااہل حکومت سے نجات کیلئے جھو لیاں اٹھا اٹھا کر بد عا ئیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں